محسن نقوی نگراں دور حکومت میں آئے ، وہ منتخب ہیں تو ان کو پورا وقت دینا چاہئے، محمد حفیظ

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ محسن نقوی نگراں دور حکومت میں آئے ، وہ منتخب ہیں تو ان کو پورا وقت دینا چاہئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر نہیں ہونا چاہئے محسن نقوی نگراں دور حکومت میں آئے ، وہ منتخب ہیں تو ان کو پور ا وقت دینا چاہئے۔

محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حالیہ دورہ آسٹریلیا کی ناکامی کی وجوہات سامنے لانے سے روک دیا گیا لیکن موقع ملا تو ضرور وجوہات سامنے لاؤں گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ناکامی کی پہلی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں، ہم آسٹریلیا میں آج تک نہیں جیتے مگر مگر ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب ہم آسٹریلیا کی سرزمین پر اس سے جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں سفارشی کلچر نہیں ہونا چاہئے ، نو جوانوں سے کہتا ہوں سفارش کے بغیر بھی آپ اوپر آسکتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More