وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کینیا کے صدر کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغام پر اظہار تشکر

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کینیا کے صدر ویلمز روتو کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام پر ان کا شکریہ اداکیاہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان دوستانہ اور گرمجوش تعلقات ہیں۔ہم دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اور اقتصادی تعلقات کو مزید دینے کے لئے تعاون جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More