وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغام پر اظہار تشکر

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کے پیغام پر ان کا شکریہ اداکیاہے۔

جمعرات کو سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ قطر کے نائب امیر اور وزیراعظم کی جانب سے خیر سگالی کے پیغام پر ان کے مشکور ہیں۔پاکستان کے قطر کے ساتھ گہرے اور دیرینہ خوشگوارتعلقات ہیں جن کو وہ مزید مستحکم بنانے کے خواہشمندہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More