پاک بحریہ کی دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش میں شرکت

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

راولپنڈی۔7مارچ (اے پی پی):پاک بحریہ نے دوحہ میں بین الاقوامی میری ٹائم ڈیفنس نمائش(DIMDEX 24) میں شرکت کی۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک اور آبدوز خالد نے دفاعی نمائش میں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حماد بندرگاہ پہنچنے پر پاکستان کے دفاعی اتاشی اور قطری بحریہ کے حکام نے پاک بحریہ کے جہاز اور آبدوز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے وفد نے قطر اور دوست ممالک کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نمائش میں شریک بحری افواج کے اعلیٰ حکام بشمول روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف اور ترک فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس تبوک کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کی اس دفاعی نمائش میں شرکت سے پاک قطر دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More