بلوچستان، رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

بلوچستان حکومت نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔

سندھ اور بلوچستان، رمضان المبارک میں گیس بندش کا شیڈول جاری

دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گےجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

چاند کی پیدائش کے حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More