قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے شین واٹسن، ڈیرن سیمی اور مائیک ہیسن سے رابطہ

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کوچز سے رابطے کیے گئے ہیں،شین واٹسن اور مائیک ہیسن کا نام ہیڈکوچ کیلئے زیر غور آیا ہے۔

اس کے علاوہ  قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈیرن سیمی کا نام بھی تجویز کیا گیا۔

پی سی بی کا دورہ نیوزی لینڈ میں کوچنگ سٹاف تبدیل کرنے کا فیصلہ

شین واٹسن اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ مائیک ہیسن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ہیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کوچز کی تقرری کی حتمی منظوری دیں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہیڈکوچ، باولنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم نے آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More