صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کمی کا اعلان

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سزا میں چھوٹ کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا، چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا۔ بیان کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں ، اغوا، چوری ، ڈکیتی کےمجرموں پر نہیں ہوگا،

کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی ، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More