وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نےملاقات کی اورنگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

جمعرات کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈ ار اور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

سابق نگران وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہوئی پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کو سراہا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More