روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں سال کراچی کے حجاج کی سعودی امیگریشن پاکستان میں ہوگی

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

روڈ ٹو مکہ کے تحت رواں سال کراچی کے حجاج کی سعودی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حجاج سعودی عرب پہنچتے ہی ہوٹل روانہ ہوجائیں گے،ان کا سامان سعودی حکام ان کے ہوٹلوں تک پہنچائیں گے۔

کراچی جناح ائیر پورٹ پرسعودی کاؤنٹرز کے لیے لاؤنچ مختص کر دیا گیا ہے، اس لاؤنچ میں سعودی امیگریشن، اسکینگ، کسٹمز، انسداد منشیات کے کاؤنٹرز ہوں گے۔

بغیر اجازت حج پر تارکین وطن کو 6 ماہ قید ،50 ہزار ریال جرمانہ ہو گا ، سعودی وزارت حج

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام عید الفطر تک کراچی ائیرپورٹ پر کاؤنٹرز قائم کردیں گے،کاؤنٹرزکے قیام کے بعد سعودی وفد سہولیات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچے گا۔

حتمی منظوری کے بعد حج آپریشن کے آغاز پر 2 درجن سے زائد سعودی حکام آئیں گے، یہ سعودی حکام ائیرپورٹ کاؤنٹرز پر متعین ہوں گے اور پاکستانی حجاج کو سہولیات فراہم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سہولت کی فراہمی میں وزارت خارجہ، مذہبی امور اور اے این ایف کا اہم کردار رہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More