ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو سٹیشن 11 کا اچانک دورہ، حاضریاں چیک کیں

اے پی پی  |  Mar 07, 2024

ایبٹ آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف خٹک نے سٹیشن 22 کا اچانک دورہ کیا اور ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ترجمان ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک نے آپریشنز میں استعمال ہونے والے آلات، وہیکلز، اہلکاروں کی حاضری، یونیفارم اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کئے.

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کی دہلیز پر مدد فراہم کرتے ہیں، اس لئے عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے تمام ریسکیو اہلکار ایمانداری اور محنت سے اپنی پیشہ ورانہ امور سرانجام دیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More