پاکستان نے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

نیویارک: پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے روکنے کے لیے افغان حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کر دیا۔

افغانستان سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کی جائے کالعدم ٹی ٹی پی نے جدید فوجی سامان کیسے حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مالیاتی ذرائع کی نشاندہی تحقیق کی جائے اور افغان عبوری حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان میں ٹی ٹی پی حملے روکنے کے لیے افغان حکومت پر دباؤ ڈالاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ملازمت کر نیوالے غیر ملکیوں کے اہلخانہ کی ویز افیس میں تبدیلی

افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی روزا اوتن بائیفا نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں پاکستان کو بھی تشویش ہے اور طالبان جب تک وعدے پورے نہیں کرتے انہیں تسلیم کرنا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان خواتین پر ناروا پابندیاں ختم اور انسانی حقوق کی پاسداری کریں۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی توسیع کے فیصلے کے لیے منقعد ہوا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More