ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمالی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی، جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 3 دہشتگرد گرفتار

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ سمنگلی سٹی 11، دالبندین، قلات 6، پنجگور 5 اور گوادر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، لہہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ، استور، گوپس منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، چترال منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ، بگروٹ، دیر، دروش، میر کھانی، راولاکوٹ اور اسکردو میں منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More