ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے ،ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

اے پی پی  |  Mar 06, 2024

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )جمعرات کو بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردرہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم شمالی/جنوب مغربی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں کوئٹہ(سمنگلی،سٹی11)، دالبندین، قلات06، پنجگور 05 اور گوادرمیں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 12، لہہ منفی11 ،استور ، گوپس منفی 06،قلا ت منفی 05، چترال منفی 03،بگروٹ، دیر ، دروش ، میر کھا نی ، راولاکوٹ اور اسکردو میں منفی 02سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More