ہم نیوز | Mar 06, 2024
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
دوسری جانب ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More