کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ہم نیوز  |  Mar 06, 2024

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

پی ایس ایل 9 میں آج کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹر اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز لمبی شراکت داری قائم نہ کرسکے، جیسن روئے 15 اور نائب کپتان شعود شکیل 33 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ نوجوان بلے باز خواجہ نافے صرف 17 رنز ہی بنا سکے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے

کراچی کنگز کی  طرف سے حسن علی نے 4 جبکہ مزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 9 میں آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جانے ہیں۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More