الیکشن کمیشن نے پنجاب سے 9 خالی نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا

اے پی پی  |  Mar 06, 2024

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن ) کی ترجیحی فہرست مکمل ہونے پر ان سے پنجاب سے 9 خالی نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 8 سے 9 مارچ جبکہ ان کی جانچ پڑتال 12 مارچ کو ہو گی ۔

کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 14 مارچ کو دائر کی جا سکیں گی جبکہ ان پر ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے 16 مار چ کو فیصلے کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 18 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 19 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 20 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے فیصلے کے بعد یہ نشستیں دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More