15 وزراء پر مشتمل خیبرپختونخوا کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

ہم نیوز  |  Mar 06, 2024

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ تشکیل دے دی گئی، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری پر دستخط بھی کردیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ 15 وزراء پر مشتمل ہے جس میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان اور محمد عدنان قادری شامل ہیں۔ عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں۔

صوبائی کابینہ میں موجود دیگر ارکان میں نذیر عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طور بھی شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی جلد ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈا پور

علاوہ ازین کے پی حکومت میں 5 مشیروں کی تقرری بھی کر دی گئی۔ مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم، مشال اعظم اور محمد علی سیف شامل ہیں۔

خیال رہے کہ صوبائی کابینہ میں شامل تمام وزراء آج شام ساڑھے 6 بجے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More