صحیفہ جبار نے کراچی کے پکوانوں کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیدیا

ہم نیوز  |  Mar 06, 2024

لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ کراچی کے پکوان ملک کے بہترین پکوان ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے کراچی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پہنچ کر ایئر پورٹ سے ہوٹل جانے تک دوران سفر میری امنگوں، خوابوں اور کچھ بڑا حاصل کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔

پاکستانی ڈرامے اپنے ملک کے بجائے بھارت میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، عائشہ خان

انہوں نے مزید لکھا کہ میں واقعی اس شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے مواقع فراہم کئے۔انہوں نے کراچی کے پکوان کو ملک کے بہترین پکوان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے پرجوش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More