متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت کی شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 05, 2024

ابوظہبی۔5مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے ۔منگل کو متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے “وام”کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More