پی ایس ایل میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

اے پی پی  |  Mar 05, 2024

راولپنڈی۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) بدھ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے ۔ دونوں میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ پی سی بی کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ (کل) بدھ کو لیگ کے 22 ویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ، میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا ۔

کراچی کنگز کو شان مسعود لیڈ کریں گے ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شعیب ملک ، جیمز ونس ، حسن علی ، ٹم سیفرٹ ، بلیسنگ مزرابانی اور محمد نواز شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جارح مزاج بیٹر رائلی روسو کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس ٹیم میں سرفراز احمد ، جیسن رائے ، عقیل حسین ، محمد وسیم اور سعود شکیل جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔ لیگ کا 23واں میچ اسلام یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

یہ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو آل راؤنڈر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انہیں کولن منرو ، ایلیکس ہیلز ، نسیم شاہ ، عماد وسیم ، جورڈن کوکس اور فہیم اشرف جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔ لاہور قلندرز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔ فخر زمان ، راسی وین ڈر ڈاسن ، سکندر رضا ، کارلوس براتھویٹ، زمان خان اور صاحبزادہ فرحان اس ٹیم کا حصہ ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More