عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات ، صوبائی کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے صوبائی کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔

عمران خان نے اسمبلی کس کے حوالے کی تھی؟خواجہ آصف کا بڑا انکشاف

دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ 9 مئی پر کمیشن بنائیں، اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہو گی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں رول آف لاء ہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے کہ آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے۔

امن و امان ، صحت کارڈ کی بحالی ترجیح ، گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کرینگے ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ،پاکستان ہمارا ہے، اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری ہے اور ادارے بھی ہمارے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More