ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس جانے کا فیصلہ ، نئے قرض پروگرام کیلئے اقدامات شروع

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

 پاکستان نے نئے پروگرام کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے قرض پروگرام کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں ، عالمی ادارے سے بات چیت کیلئے فوری رجوع کیا جائے گا۔

اقتصادی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف

ذرائع نے مزید بتایا کہ قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر کا ہو سکتا ہے اور نیا پروگرام آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے شیڈول طےکیا جائے گا، بڑھتے ہوئے قرضوں اور لیے گئےقرضوں کی ادائیگی بڑاچیلنج ہے، برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہنا ضروری ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا

ذرائع نے بتایا کہ توازن ادائیگی اور ذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہو گا، حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More