اپنی چھت، اپنا گھر، وزیراعلیٰ کی 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پلان طلب کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ’اپنی چھت،اپنا گھر‘ پراجیکٹ کے سلسلے میں خصوصی اجلاس ہوا،پنجاب کے ہر ضلع میں تین ہزار گھر بنائے جائیں گے جو کم آمدن لوگوں کو دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چھ ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاؤن پیمنٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں بے گھر کم آمدن والے افراد کو گھر دیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ایک نومنتخب رکن کے ناخواندہ ہونے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ غریب کو چھت مہیا کرنا ہمار امنشور ہے،وعدہ ضرور پورا کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سابق سینیٹرپرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہوراوردیگر حکام شریک تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More