ڈالر پھر سستا ، اسٹاک ایکسچینج نے 66 ہزار کی حد عبور کر لی

ہم نیوز  |  Mar 05, 2024

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر پھر سستا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ہے۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے ، 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، اسٹاک ایکسچینج 64 ہزار کی حد عبور کر گیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 128پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More