کینیا کے صدر ولیم ساموئی روتو کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 04, 2024

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):کینیا کے صدر ولیم ساموئی روتو نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ پیر کوانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھاکہ محمد شہباز شریف کو بطور وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

آپ کی جیت آپ کی جرات مندانہ اور ترقی پسند قیادت کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ کینیا دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More