الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے

اے پی پی  |  Mar 04, 2024

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔الیکشن کمشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 9 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پیر کو ہوئی۔

جب کہ امیدواروں کی فہرست کل منگل کو جاری ہوگی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 6 مارچ کو واپس لئے جاسکیں گے۔پولنگ 9 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے سے 4 بجے تک ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More