پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

پی ایس ایل 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 197رنز کا ہدف دیا،شاداب خان 51گیندوں پر 80رنز بنا کر نمایاں رہے،آغا سلمان 37،جورڈن 30اوراعظم خان نے 29رنز بنائے،صائم ایوب نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا سکی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More