وادی تیراہ ، 25 سرکاری اسکولز 10 مارچ تک بند

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

وادی تیراہ میں 25 سرکاری اسکولز کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیاگیا۔

فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر ا سکول کھولے گئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More