ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن میں علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

ایشیا کی سب سے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی میں بالی ووڈ کی معروف، سابقہ اداکارہ ایشوریہ رائے اور اداکار ابھیشیک بچن نے شرکت کی جس سے ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

آننت امبانی کی شادی میں جہاں تینوں خانوں کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں اس شادی نے ایشوریہ اور ابھیشیک بچن کو بھی ایک کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس اس وقت آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے قبل منعقد کی گئیں پرتعیش تقریبات کی ویڈیوز اور تصوروں سے بھری ہوئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں بچن فیملی کی شادی میں انٹری بھی قابلِ ذکر ہے۔

متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امیتابھ بچن، اُن کی بیٹی شویتا، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن اور آرادھیا ایک ساتھ شادی میں انٹری دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More