داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،دیا مر بھاشا ڈیم پر کام تیزی سے جاری

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے  دیا مر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے

چیئرمین واپڈا کو دیا مر بھاشا ڈیم اور داسو پراجیکٹ انتظامیہ نے منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی ،چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی 13 اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے،زیر زمین پاور ہاؤس سمیت داسو پراجیکٹ کی بھی 13مختلف سائٹس پر کام جاری ہے۔

چیئرمین واپڈا نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026میں شیڈول ہے،دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ رکوانے کی درخواست مسترد کر دی

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلے سے 2160میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،داسو پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔

پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کی رقم چوری کرکےفرار

دیا مر بھاشا ڈیم میں مجموعی طور پر 8.1ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت12لاکھ 30 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی،دیا مر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے،دیا مر بھاشا ڈیم نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More