وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائے گی، میئر و ڈپٹی میئر کراچی

اے پی پی  |  Mar 04, 2024

کراچی۔ 04 مارچ (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک کو ترقی کی جانب لے کر جائے گی۔

پیر کو جاری اعلامیہ میں انہوں نے دعاکی کہ آصف علی زرداری کے صدر بننے اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے، پاکستان کے دیرینہ مسائل کا حل ہم سب کی ذمہ داری ہے ، تمام مسائل حل ہوں گے اور نئی حکومت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکال لے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More