پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے ہیں۔

نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے انیسویں میچ میں یہ خواتین بال پِکر کے فرائض انجام دیتی ہوئی نظر آئیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ رکوانے کی درخواست مسترد کر دی

بال پکرز کے کوچ عبدالمنان کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران 20 بال پکرز سمیت 4خواتین بھی پہلی مرتبہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بال پکرز کے طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چار خواتین کھلاڑی کراچی کی ہل پارک کرکٹ اکیڈمی کی پلیئرز ہیں جن میں مریم غلام، جیشا خان، کاوش ابرار اور عیشا نور شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More