پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا مایوس کن آغاز، دو کھلاڑی پویلین روانہ

اردو نیوز  |  Mar 04, 2024

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے 20ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹننگ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنائے ہیں۔

آغا سلمان اور شاداب خان وکٹ پر موجود ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز ہی مایوس کن رہا۔ اوپنر الیکس ہیلز میچ کی ابتدائی گیند پر ہی صائم ایوب کی گیند کا نشانہ بنے۔

قبل ازیں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں راولپنڈی میں ہونے والا یہ پہلا میچ ہے۔

اس سے قبل دو مارچ کو راولپنڈی میں شیدولڈ دو میچز بارش کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔

دونو ں ٹیموں کا رواں سیزن میں ایک دوسرے کے خلاف یہ دوسرا میچ ہے۔

26 فروری کو لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹد کو چھ رنز سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز سے بھی شکست کا سامان کرنا پڑا۔

تاہم لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے خلاف میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کی۔

پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچز میں فتح حاصل کی۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے زلمی کو شکست کا سامنا رہا۔ یوں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی سات پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹد کا سکواڈ

الیکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، جارڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ اور رومان رئیس سکواڈ کا حصہ ہیں

پشاور زلمی کا سکواڈ

صائم ایوب، بابر اعظم( کپتان)، محمد حارث، ٹام کولر کیڈ مور، رومن پاؤل، پاؤل ولٹر، احمر جمال، لوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد ٹیم میں شامل ہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More