کراچی میں دلہن نے نائن ایم ایم کی گولی نگل لی، ہسپتال منتقل

اردو نیوز  |  Mar 04, 2024

ساحلی شہر کراچی میں ایک نوبیاہتا دلہن نے مذاق میں نائن ایم ایم پستول کی گولی نگل لی۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف تھانے کی پولیس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب یہ انوکھا واقعہ اس پیش آیا جب ایک نوبیاتا دلہن نے گھر میں اپنے شوہر کی لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول کی گولی نگل لی۔

23 سالہ دلہن زویا کو پیٹ میں تکلیف ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، خاتون کے ایکسرے میں معلوم ہوا کہ ان کے پیٹ میں گولی موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے قانونی کارروائی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے کہا کہ زویا کی کچھ دن قبل ہی عابد نامی لڑکے سے شادی ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق عابد گھر میں اپنے لائسنس یافتہ پستول کو صاف کر رہا تھا کہ اس کی بیوی نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو غلطی سے حلق میں اتر گئی۔

’خاتون کے پیٹ میں تکلیف ہونے پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے پیٹ میں گولی موجود ہے۔‘

پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد واقعے کی تفصیلات سے افسران کو آگاہ کر دیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More