سنی اتحاد کونسل کا عمر ایوب کو قائدِ حزبِ اختلاف بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کے لیے عمر ایوب کا نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر ایوب وزیراعظم کے عہدے کیلئے بھی سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے بھی عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری منظور کرلی گئی ہے۔

ترک صدر کی شہباز شریف کو دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہوا۔ شہباز شریف کو 201  جبکہ عمر ایوب صرف 92 ووٹ حاصل کرسکے۔

اس طرح شہباز شریف دوسری مرتبہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More