فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، اسٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کے ساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے،ملکی معیشت کی سسٹین ایبل گروتھ کے لیے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

اسٹیٹ بینک میں مالیاتی امور کی آگاہی سے متعلق تقریب سے ڈیجیٹل لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایونٹ پر خوشی ہے، ہمارا مقصد ہے کہ اپنے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ لوگوں کی فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، فنانشل تعلیم عام کرنے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی فنانشل لٹریسی پر توجہ دینا ہوگی۔

غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں بھاری اضافہ

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک تعلیمی اداروں کے ساتھ فنانشل لٹریسی پر کام کررہا ہے جس میں خاص طور پر خواتین میں فنانشل آگاہی پر توجہ مرکوز ہے، ملکی معیشت کی سسٹین ایبل گروتھ کے لیے خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ، راست اور دیگر سروسز اسی کا تسلسل ہیں، جون 2023 تک پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹ موجود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فنانشل تعلیم کے ذریعے لوگوں کو نئی سرمایہ اور بہتر سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے، ہماری اولین توجیح ہے کہ لوگ سمارٹ فونز کے ذریعے فنانشل ٹرانسیکشن کی طرف آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More