انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے کاشف محمود نے میری بہت مدد کی، درفشاں

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

معروف اداکارہ درفشاں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے اداکار کاشف محمود نے میری بہت مدد کی تھی۔

ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ درِفشاں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے والد اداکار کاشف محمود کے بہت قریبی دوست ہیں اور اس انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کاشف محمود نے ان کی بے حد مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشف محمود نے مجھے آڈیشنز دینے میں مدد کی اور ان آڈیشنز دینے کی وجہ سے مجھے کردار آفر ہوا جو میں نے قبول کرلیا۔

اداکارہ نے اپنے والد کا پورا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اس لیے والد کا نام نہیں بتاتی کیونکہ والدین کو نہیں پسند کے ان کا نام استعمال کروں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More