صدارتی الیکشن کیلئے آصف علی زرداری کے کاغذات منظور

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

صدارتی انتخابات کے لیے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے تھے جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا ہے۔

مریم نواز کا لاہور میں پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر صدارتی انتخابات کے ریٹرننگ افسر ہیں انہوں نے اسکروٹنی کے بعد سابق صدر کے کاغذات منظور کیے۔

پی پی رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا اور ان کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات منظور کرلیے گئے۔واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More