مریم نواز کا لاہور میں پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب کینسراسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کینسر اسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے کینسراسپتال کے لئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلائزڈ ڈاکٹرز بلانے اور مریضوں کے تیمارداروں کے لئے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔

دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری اسپتال بنائیں گے۔

پشتونخوا میپ کا محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا، کینسر اسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

اس موقع پر سابق سینیٹر پرویز رشید، اراکین اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ثانیہ عاشق اور ڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔

چیف سیکرٹری پنجاب، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری کو آپریٹو، کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More