شادیوں پر فضول خرچی کے پیسوں سے کئی غریب لڑکیوں کی شادیاں ہو سکتی ہیں، وسیم عباس

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ امیر لوگ شادیوں پر فضول خرچی کرتے ہیں جس کا ہمارے دین میں سختی سے منع کیا گیا ہے۔

شادیوں پر فضول خرچی کے جو پیسے استعمال ہوتے ہیں اس سے کئی غریب لڑکیوں کی شادیاں ہو سکتی ہیں مگر اس کے لئے کوئی سنجیدگی سے نہیں سوچتا۔

انسان کو اتنا بھی کنجوس نہیں ہونا چاہیے کہ پیسہ خرچ ہی نہ کرے لیکن اتنا بھی فضول خرچ نہیں ہونا چاہیے کہ پیسہ پانی کی طرح بہائے۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ چند ایسے لوگ ہیں جو مل کر اکٹھے جوڑوں کی شادیاں کرواتے ہیں اور جہاں تک مجھ سے ہو سکے میں اپنا حصہ بھی ضرور ڈالتا ہوں، جو لوگ وسائل نہیں رکھتے ان کے لئے صاحب ثروت شخصیات کو آگے آنا چاہیے۔

بہت سی بچیاں ہیں جن کی عمر صرف جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گزر رہی ہے اور ان کے والدین ہر روز جیتے اور ہر روز مرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More