ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، 65 ہزار کی حد بحال

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 19 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 279 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 661 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 65 ہزار 987 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More