پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم پہنچ گئی۔

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں۔ سلطانز نے کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر اس سیزن میں ساتویں فتح سمیٹی۔

اس طرح ملتان سلطانز پی ایس ایل پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم پہنچ گئی۔ ملتان پوائنٹس ٹیبل پر بھی 6 میچز جیتنے کے بعد سب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے۔

پی سی بی کا راولپنڈی میں پی ایس ایل کے منسوخ میچز کے ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کا اعلان

دیگر ٹیموں کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پشاور زلمی 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائے کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

دوسری طرف اسلام آباد 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ لاہور 1 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More