29 شعبان کو چاند نظر آنے کی صورت میں یکم رمضان المبارک 12 مارچ کو ہو گا

ہم نیوز  |  Mar 04, 2024

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

فلکیات کے ماہرین کے مطابق عرب دنیا سمیت کئی اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پاکستان میں بھی رمضان  کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔

چاند نظر آنے کی صورت میں 12 مارچ منگل کو جبکہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 13 مارچ بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More