پاک فوج اور سول انتظامیہ کا شاہراہِ قراقرم پر ریسکیو آپریشن

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

 ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث باعث شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہو گئی، جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کیلئے پاک فوج نے مؤثر کوششیں کیں، اس دوران 2مارچ کو شاہراہِ قراقرم پر راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والا ڈاکٹر فیملی سمیت ریسکیو کیا گیا، اس کے علاوہ مزید مزید 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس منتقل کیا گیا۔

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں پیش پیش رہی ۔

شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید موثر بنانے کے لئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ افرادنے سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More