جب تک مینڈیٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا شہباز شریف کی اپنی کرسی پر سوال ہے، علی محمد خان

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

سنی اتحادکونسل کے رہنما (پی ٹی آئی )کے رہنماعلی محمد خان نے کہا ہے کہ جب تک مینڈیٹ کا فیصلہ نہیں ہوتا شہباز شریف کی اپنی کرسی پر سوال ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ شہباز شریف نے تقریر میں اچھا تاثر دیا ہے لیکن یہ اس لیے بے معنی ہے کیونکہ اس وقت معاملہ مینڈیٹ کا ہے۔

محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی

انہوں نے کہا کہ ہم سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے قانونی راستہ اپنائیں گے، عوام نےہمیں سربراہ تحریک انصاف کو جیل سے نکالنے کیلئے ووٹ دیا ہے۔

ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بقا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ سپریم ہے، عوام کے حقو ق کی ترجمان ہے، ریاست کے فیصلے سیاستدان کریں گے اس پر سب متفق ہیں تو بات آگے جاسکتی ہے،بڑی بڑی جنگوں کے فیصلے ٹیبل پر ہوتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، پڑھےلکھے لوگ اس جماعت میں ہیں، اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا اوپن ٹرائل کیوں نہیں ہو رہا، پاکستان تحریک انصاف کے بانی بہت جلد باہرآئیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More