شہباز شریف نے ایک گھنٹہ پچیس منٹ ،عمر ایوب خان نے ایک گھنٹہ 50 منٹ سے زائد وقت تقریر کی، ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ

اے پی پی  |  Mar 03, 2024

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے ارکان کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی میں قائد ایوان محمد شہباز شریف نے ایک گھنٹہ پچیس منٹ خطاب کیا جبکہ ان کے مخالف سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے ایک گھنٹہ 50 منٹ سے زائد وقت تقریر کی۔

اتوار کو قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد عمر ایوب نے طویل تقریر کی۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے عمر ایوب کو کہا کہ آپ نے قائد ایوان سے بھی زیادہ وقت لے لیا ہے اس لئے تقریر مختصر کریں۔ہم نے تحمل سے آپ کو سنا ہے۔دوسروں کو بھی موقع دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More