پی ایف سی آئندہ ماہ انٹرنیشنل ہانگ کانگ ایکسپو میں شرکت کرے گی، میاں کاشف اشفاق

اے پی پی  |  Mar 03, 2024

لاہور۔3مارچ (اے پی پی):سی ای اوپی ایف سی میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان فرنیچر کونسل کاروباری مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے27 اپریل سے شروع ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی ہانگ کانگ ایکسپو میں شرکت کرے گی۔ اتوار کو یہاں محمد اریب کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے ہزاروں عالمی نمائش کنندگان، سرمایہ کار، درآمد و برآمد کنندگان اور خریدار اس تجارتی میلے میں شرکت کرتے ہیں، پی ایف سی بھی عالمی مارکیٹ میں تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اپنی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی نمائش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نمائش بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدے کرنے کا ایک بہترین موقع ہے جہاں بنیادی اشیاء سے لے کر انتہائی تخلیقی اور جدید مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ میاں کاشف اشفاق نے مزیدکہا کہ غیر ملکی تجارتی میلوں میں شرکت کا بنیادی مقصد قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے جبکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی برآمدی مصنوعات تیار کرنے والوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More