پی سی بی کا راولپنڈی میں پی ایس ایل کے منسوخ میچز کے ٹکٹوں کے پیسے واپس کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 03, 2024

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں ہفتے کے روز واش آؤٹ ہونے والے مقابلوں کے ٹکٹس کی واپسی سے متعلق پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔

امبانی کے بیٹے کی شادی، پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے

اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More