نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Mar 03, 2024

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محمد شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں اہم قیادت کے سفر کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا دور قوم کے لیے خوشحالی، ترقی اور اتحاد لائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More