سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ)کا اجلاس 9 مارچ کو دن 10 بجے طلب کرلیا،صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی

اے پی پی  |  Mar 03, 2024

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ)کا اجلاس 9 مارچ کو دن 10 بجے طلب کرلیا،اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More